جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

چمن میں زوردار دھماکہ‎

datetime 28  اپریل‬‮  2021 |

چمن ( آن لائن ) صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے،دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا چمن میں واقع قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب کیا گیا، دھماکے کے نتیجے

میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، جسے موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ڈی پی او چمن جعفر خان نے بتایا کہ پولیس نے حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قلعہ عبداللہ سول اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، واقعے کے بعد جائے حادثے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…