جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب میں انکم ٹیکس لاگو کرنے سے متعلق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں انکم ٹیکس متعارف کرانے کاکوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔وہ ایک مقامی سعودی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انھوں

نے اس انٹرویو میں سعودی عرب کے ویژن 2030 کے بارے میں تفصیل سے اظہارخیال کیا ۔ سعودی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے اس منصوبہ کو پانچ سال مکمل ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں اضافی قدری ٹیکس(ڈبلیو اے ٹی)کی شرح میں بتدریج کمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ان کے لیے ذاتی طور پر ایک تکلیف دہ فیصلہ تھا کیونکہ میں کسی سعودی شہری کوکسی بھی طرح تکلیف میں مبتلا نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ میرا کام تو یہ ہے کہ میں انھیں طویل المیعاد مستقبل یا آیندہ بیس سے تیس سال کے لیے ضمانت دوں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں موجود ہر چیز سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔خواہ یہ تیل کا شعبہ ہے یا کوئی اوروسائل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس سال پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی عرب میں مختلف منصوبوں پر 160 ارب ڈالر صرف کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…