جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کورونا کی تیسری لہر،عید کی تعطیلات میں پبلک پارکس، ریسٹورنٹس بند رکھنے کا اعلان

datetime 28  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران پبلک پارکس، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اعتکاف، شب قدر،

جمعۃ الوداع اور نماز عید کیلئے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) بروقت جاری کیے جائیں گے۔ملک میں 8 سے 16 مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی رہے گی، عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بھی پابندی کا اطلاق ہوگا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریزورٹس، پبلک پارکس، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز اور ہوٹل مکمل بند رہیں گے۔عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، تاہم گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی،اسی طرح عید کی تعطیلات میں مری، گلیات، سوات۔ کالام، ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بند رہیں گی۔وزارت داخلہ نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…