نئی دہلی(آن لائن) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وبا کی بدترین صورتحال کے باعث دلی حکام نے شہر کا لگژری ہوٹل ججوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کووڈ سینٹر بنا دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق دلی ہائی کورٹ کی درخواست پر لگڑری ہوٹل کے 100 کمروں کو
کووڈ سینٹر بنادیا گیا ہے۔ نئی دہلی سے مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ شہر کا بڑا اسپتال لگڑری ہوٹل کے کورونا سینٹر کی نگرانی کرے گا۔ ادھر نئی دہلی سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان جے ویر شیرگل نے حکومتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ حکومتی فیصلہ آئین میں شامل مساوی حقوق کے برخلاف ہے۔ کانگریس ترجمان نے مزید کہا کہ عدالت خود اس خصوصی برتاؤ کے فیصلے کو مسترد کرے۔ خبرایجنسی کے مطابق دلی حکام اور دلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار دفتر سے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔