جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

جرائم کے خلاف عمدہ حکمت عملی ورلڈ کرائم انڈیکس کا کراچی کی صورتحال میں بہتری کا اعتراف

datetime 27  اپریل‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)شہر قائد میں امن وامان کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شب و روز محنت لانے لگی ہے جس کا اعتراف ورلڈ کرائم انڈیکس نے بھی کیا ہے۔انٹرنیشنل کرائم انڈیکس نے اعداد وشمار جاری کئے ہیں

جس میں جرائم کے خلاف عمدہ حکمت عملی کے باعث کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں 103 سے 115 ویں نمبر پر آگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2020ء میں کراچی 103ویں نمبر پر تھا جبکہ سات سال قبل شہر قائد کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کے باعث کراچی میں ہر گزرتے سال جرائم میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔انٹرنیشنل کرائم انڈیکس کے مطابق وینزیلا کا دارالحکومت کاراکاس وینوزیلا پہلے نمبر پر ہے جبکہ افغان دارالحکومت کابل کا 14 واں نمبر ہے، بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 43ویں، امریکہ کا شہر ہیوسٹن 52ویں ، بھارت کا دارالحکومت دہلی 82 جبکہ واشنگٹن ڈی سی 88ویں نمبر پر ہے۔اسی طرح پر نانٹس فرانس 105ویں جبکہ بھارتی شہر بنگلو 108 ویں نمبر پر ہے۔ورلڈ کرائم انڈیکس کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 396 بڑے شہروں میں جرائم کی صورتحال پر سروے کرایا گیا۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…