اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے پھیلا ئومیں اضافے کے باعث امسال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق مساجد میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ایس او پیزپر عملدرآمد کروایا جائے گا ، محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام
سمیت تمام مساجد میں اعتکاف پر پابند ی ہو گی ، محکمہ اوقاف کا کہناہے کہ اعتکاف گھروں میں کیے جائیں ۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ این سی او سی کے فیصلوں پر اعتماد رکھیں ۔ کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں لاک ڈائون لگایا جاسکتا ہے۔ ملک بھر میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے حکومت نے30 مارچ سے ویکسین کی 30لاکھ خوراکوں کی خریداری کی ہے، عوام سے درخواست ہے کہ اس مہلک وبا پر قابو پانے کے لئے عید سادگی سے منائیں ۔منگل کو این سی او سی میں ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 1200 ویکسینیشن سینٹر کام کررہے ہیں اگر بیماری کا پھیلائو بڑھتا رہا اور ایس او پیز پر خاطر خواہ حد تک عمل نہ ہوا تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈائون لگ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں این سی او سی میں مختلف شہروں اور علاقوں سے اعدادوشمار مل رہے ہیں۔ ان علاقوں کے ہیلتھ سسٹم پر دبائو کا بھی معلوم ہوتا ہے۔
عوام این سی او سی کے فیصلوں پر بھروسہ رکھیں۔ حکومت ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن کے معاملے پر ہماری کمیٹی نظر رکھے ہوئے ہے۔ ملک بھر میں آکسیجن کی پیداوار کے یونٹس اور امور کو دیکھا جارہا ہے۔ آکسیجن کے بند پلانٹس کو چلانے کے
لئے بھی انجینئرکام کررہے ہیں۔ مختلف ممالک سے درآمد کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف مراکز میں آکسیجن کی ترسیل کا عمل بھی بہتر اہم ہوتا ہے اس حوالے سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کا عمل شفاف انداز میں چل رہا ہے۔
یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ہم صرف عطیہ میں ملی ہوئی ویکسین لگا رہے ہیں۔ تین مختلف ویکسین بنانے والوں سے ویکسین کی خریداری کررہے ہیں۔ 30 مارچ سے 30 لاکھ خوراکیں خریدی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم ویکسین کی 3 کروڑ خوراکوں کی خریداری
کا معاہدہ کررہے ہیں۔ 17 لاکھ خوراکیں چین کی طرف سے تحفہ میں ملی ہیں۔ مختلف ممالک میں بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔اس کی وجہ سے ویکسین کی پیداوار پر بھی دبائو بڑھ رہا ہے۔ کینیڈا اور یورپی یونین میں بھی ویکسین کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے ویکسین لگانے کا عمل
سست ہوگیا ہے۔اس طرح کی صورتحال میں پیسے ہونے کے باوجود بھی چیلنج بنا جاتا ہیانہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 1200 ویکسینیشن سینٹر کام کررہے ہیں ان میں 22بڑے ویکسینیشن سینٹر ہیں۔ اب تک 20لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ گزشتہ روز 88 ہزار افراد کو ویکسین
لگائی جاچکی ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کے افراد بھی اب 1166 پر رجسٹریشن کراکے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر پر جاکے ویکسین لگا سکتے ہیں۔ آج سے 40 سے 50 سال کی عمر کے گروپ کے افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہجوم والی جگہ پر نہ جائیں، ماسک کا استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ رمضان اور عید سادگی سے منانا ہوگی۔