پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

اگر ہم اپنی 7 سیٹیں ہٹا لیں تو پی ٹی آئی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہو گا،اہم اتحادی جماعت نے حکومت کو زور دار جھٹکا دیدیا

datetime 27  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان نےکہا ہےکہ عام انتخابات میں کراچی کےنتائج چرائےگئے اور تحریک انصاف نے اپنے وعدے وفا نہیں کیے اگر ہم 7 سیٹیں ہٹالیں توآپ کا نام لیواکوئی نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے

حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کی۔ ریلی میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار حافظ مرسلین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا سے خطاب میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کہا کہ الیکشن آنی جانی چیز ہے، پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ صوبہ تو لے کر رہیں گے، گزشتہ بارہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکمرانی کررہی ہے مگر صوبے کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈر بنادیا۔ اس موقع پر سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں، پچھلے الیکشن میں 14 سیٹیں کراچی سے چوری کی گئیں مگر اب وہ تمام سیٹیں ایم کیوایم پاکستان واپس لے گی۔ وسیم اختر نے دعویٰ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی انتخاب ایم کیو ایم پاکستان ہی جیتے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…