لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کورونا کی صورتحال اتنی خطرناک ہے کہ انہوں نے اتنی تاخیر کردی ،ان کے پاس زیادہ سے زیادہ دوہفتے ہیں،اس کے بعد لاک ڈائون کرنا پڑے گا۔نجی ٹی وی پروگرام میںانکا کہنا تھا کہ شہباز شریف رہا ہوگئے
ان کاجہانگیر ترین سے رابطہ ہے ،فضل الرحمان بھی متحرک ہوگئے ،تحریک کے سربراہ سے کچھ بات چیت ہورہی ہے ،امید ہے اس سے کچھ چیزیں بہتر ہوجائینگی، امید ہے وہ صورتحال کو سنبھال لینگےانکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویکسین لگانے کے معاملے میں سفارش چل رہی ہے ،سارا آزاد کشمیر ، پورا پوٹھو ہار پمز ہسپتال جاتا ہے ،انکا مزید کہنا تھا کہ تین سال میں عمران خان وہاں کوئی نیا ہسپتال نہ بنا سکے ،سینٹ اور اسمبلی میں پانچ سو آدمی ہیں مگر ایک بھی وزیر خزانہ بننے کے قابل نہیں ، مریم نواز نے جو کراچی کا دورہ منسوخ کیا بہت اچھا کیا،انڈیا میں کمبھ میلے اور بنگال کے الیکشن کی وجہ سے ہی کورونا پھیلا۔