جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ایران نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ایران نے بھی پاکستان اور بھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق پاکستان اوربھارت سے پروازوں کے آنے اور جانے پر پابندی ہو گی، پابندی کا فیصلہ ایران کی

وزارت صحت کی تجویز پر کیا گیا ہے۔قبل ازیں کینیڈا نے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مختلف ممالک دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کررہے ہیں، گزشتہ روز عمان نے پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اور اب کینیڈا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ کینیڈا سول ایوی ایشن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور تمام ایئر لائنز آپریٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان اور بھارت دونوں کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگائی گئی ہیں، پابندی عارضی طور پر 30 دن کیلئے لگائی گئی ہے، تاہم اس کا اطلاق کارگو پروازوں پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب ، عمان اور بر طانیہ بھی پاکستان سے پر وازوں اور مسافروں کی آمد پر پابندی لگا چکے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…