جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

ماسک نہ پہننے پر100روپے جرمانےکی سزا کا اعلان

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں ماسک نہ پہننے والے کو 100 روپے جرمانہ دینا ہو گا۔ گلگت بلتستان میں سیاحوں کے لیے بھی کورونا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، گلگت بلتستان کیداخلی راستوں پر اسکریننگ سائٹس بنائی جائیں گی۔کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر گلگت بلتستان میں اسکول بند کر دئیے گئے ہیں ،شام 6 بجے تک کمرشل سرگرمیوں کی اجازت ہو گی،

ہفتہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند ہو گا، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی دو روز بند رہے گی۔ ‎دوسری جانب لاہور میں ماسک نہ پہننے پر موٹرسائیکل سواروں،ذاتی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کابھی چالان کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے فیصل چوک مال روڈ پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسانی جانیں ضروری اور اس کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں ہوگا، دو یا دو سے زائد افراد کیلئے ماسک ضروری ہو گا، موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا، پبلک سروس وہیکلز میں 50 فیصد سواریوں کی اجازت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہی روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2609 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 08 مقدمات بھی درج کرائے گئے۔لاہور، 2089 موٹرسائیکلوں، 200 رکشوں، 155 کاروں،114 پبلک ٹرانسپورٹ، 47 منی مزدا اور 04 ٹرالر کا چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔قبل ازیں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا مشن ، پنجاب پولیس نے ماسک نہ پہننے والے شہریوں کی موٹرسائیکل سے ہوا نکالنا شروع کردی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے جوان مختلف مقامات پر شہریوں کو روک کر ان کی موٹر سائیکل سے ہوا نکال رہے ہیں ۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…