جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

وبائی صورتحال نے خیبر پختونخوا میں صحت کے انصاف کا بھانڈا پھوڑ دیا صوبے کے سب بڑے تدریسی ہسپتال میں خاتون نے بچے کو مین گیٹ پر ہی جنم دے دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے سب بڑے تدریسی ہسپتال ایل آر ایچ میں ڈیلوری کے لئے لائی گئی خاتون نے بچے کو ہسپتال کے مین گیٹ پر جنم دیا، ڈیلوری کے غرض سے آئی خاتون کو ہسپتال گیٹ پر مامور سیکورٹی گارڈ نے اندر جانے سے کافی دیر تک روکے رکھا،لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے ہسپتال کے گیٹ پرہی بچے کو جنم دیا،،اہل خانہ کیمطابق خاتون کو گھر سے لیبر روم لے

جا رہے تھے سکیورٹی گارڈ نے روک دیا، اہل خانہ کا الزام عائد کیا ہے، گارڈ کے روکنے پر خاتون نے باہر ہی بچے کو جنم دیا، ترجمان ایل ار ایچ کے مطابق بچے کی ولادت ایل آر ایچ کے گائنی فیسیلیٹی تک پہنچنے سے پہلے ہوئی، سیکیورٹی گارڈ نے مدد کی کوشش لیکن راستے میں ہی بچے کی ولادت ہوئی، ایل آر ایچ میں گائنی کے ایمرجنسی آپریشنز اور ڈیلیوریز 24 گھنٹے کی جاتی ہے دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ کورونا کی وبائی صورتحال نے خیبر پختونخوا میں صحت کے انصاف کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پرپشاور کے سب سے بڑے ہسپتال ایل آر ایچ میں گائنی وارڈ کے سامنے بچے کی پیدائش کی وائرل تصویر پر ردعمل دکھاتے ہوئے اے این پی کی صوبائی ترجمان نے کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال میں کھلے آسمان تلے بچے کی پیدائش شرمناک ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی بار بار مطالبہ کرچکی ہے کہ حکومت ہسپتالوں اور ان کی سروسز سے متعلق فہرست عوام کے ساتھ شیئر کریں اور عوام کو بتایا جائے کہ صوبے کے کس ہسپتال

میں کیا خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تبدیلی سرکار میں ریاست اور حکومت اپنی یہ ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے۔ ایم ٹی آئی کے ذریعے خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا گیاہے۔عمران خان نے اپنے کزن نوشیروان برکی کے ہاتھوں صحت کے شعبے کا

ستیاناس کردیا ہے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں کا نظام امریکہ سے سکائپ کے ذریعے چلایا جارہا ہے اور صوبہ بھر میں کوئی ایسا ہسپتال نہیں جو مالی اور انتطامی بحران کا شکار نا ہو۔کے ٹی ایچ میں آکسیجن کی کمی کے باعث معصوم جانیں ضائع ہوئیں لیکن اس سانحے کی شفاف تحقیقات کی کوئی جامع رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ ایل آر ایچ میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا لیکن کوئی تحقیقاتی

ادارہ حرکت میں نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی ادارہ اور محکمہ ایسا نہیں بچا جو تباہی سے دوچار نا ہوا ہو۔ صحت کے شعبے میں اس طرح کی مجرمانہ غفلت لوگوں کی صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ تبدیلی کے دعویدار وں کے جھوٹے وعدے اور دعوے ایک ایک کر کے عوام کے سامنے آرہے ہیں۔ صوبہ کے عوام موجودہ حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…