پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

ورلڈ کپ سر پر کھڑا ہے ، ٹیم مینجمنٹ کو یہ نہیں پتہ کس کھلاڑی کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں؟عاقب جاوید کی شدید تنقید

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سر پر کھڑا ہے اور ٹیم مینجمنٹ کو یہ نہیں پتہ کس کھلاڑی کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں؟۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے ہاتھوں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست برس پڑے اور کہا کہ پاکستان ٹیم کا ایک ہی مسئلہ ہے جس

طرح کی حریف ٹیم ہو اتنا ہی اپنے کھیل کو نیچے لے جاتی ہے، پاکستان ٹیم کا زمبابوے سے ہارنا ہماری کرکٹ کے لیے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم نہیں تھی لیکن پاکستان کی جیت پر سب نے تعریفیں کیں کیونکہ جیت جیت ہوتی ہے اور اس سے مورال بلند ہوتا ہے لیکن زمبابوے کے ہاتھوں شکست سے اچھا نہیں ہوا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ دو برسوں میں جس طرح کا کام مینجمنٹ نے کیا ایک کھلاڑی نہیں بنا سکے، انہیں علم ہی نہیں ہے کہ کس کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں۔ انہوںنے کہاکہ افتخار احمد اور حسین طلعت سمیت ایک لمبی فہرست ہے جن کو آزمایا گیا، پتہ نہیں کس کس کو بلا کر یہ چانس دیتے رہے ہیں، آصف علی کو کبھی کھلا دیتے ہیں کبھی ڈراپ کر دیتے ہیں، اس کنفیوڑن سے کچھ نہیں ملنے والا۔عاقب جاوید نے کہا کہ آپ اندازہ کریں کہ محمد حفیظ کو آج بھی کوئی مات نہیں دے سکا، وہ کامیابی کے ساتھ کھیل رہے ہیں ان کی جگہ لینے والا کوئی نہیں تو اس سے پاکستان کرکٹ کے معیار کا اندازہ لگا لیں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ تبدیلیوں سے ہمیں کچھ نہیں ملا، سلیکشن پالیسی واضح ہونی چاہیے، کپتان، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ایک گروپ کو ساتھ لیکر چلنے والی پالیسی ہونی چاہیے لیکن یہاں ورلڈ کپ سر پر کھڑا ہے، انہیں یہ نہیں پتہ کہ دانش کو کھلانا ہے یا آصف علی کو۔انہوں نے کہا کہ

سب سے پہلے سلیکشن کا معیار درست ہونا چاہیے، ڈومیسٹک یا پی ایس ایل سے منتخب کرنے کے لیے آنکھ ہونی چاہیے کہ یہ انٹرنیشنل میں کھیل بھی سکتا ہے یا نہیں؟عاقب جاوید نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ انہیں ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنے کی مشکل پیش آ رہی ہے، انہیں یہ نہیں پتہ چل رہا کہ جسے منتخب کر رہے ہیں وہ انٹرنیشنل معیار پر چلنے والا کھلاڑی ہے یا نہیں۔انہوںنے کہاکہ یونس خان ٹورز کے اوپر بیٹنگ نہیں سکھا سکتے، جن کرکٹرز کو کھلانا ہے ان کے ساتھ آف سیزن میں کام کریں لیکن یہ کوچز گول گول گھوم رہے ہیں، کبھی کسی کو نکال کبھی کسی کو رکھ لیں، شاید کوئی چل جائے، ایسے کام نہیں چلتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…