بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند، پنجاب حکومت نے اسکولوں کے بعد کالجز بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت 25 اضلاع میں سرکاری اور نجی کالجز کو بند کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں پچیس اضلاع کے کالجز کو این سی او سی کی ہدایات بند کردیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا کہ پانچ فیصد سے زائد

کورونا کیسز والے اضلاع میں کالجز کو بند کیا جارہا ہے۔ان اضلاع میں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کو بھی بند کیا جارہا ہے۔اس طرح سکولوں کے بعد پنجاب میں کالجز کو بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے، دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی ہفتہ اتوار پابندی میں 17 مئی تک توسیع کر دی۔ این سی او سی کے مطابق ایس او پیز کے نفاذ میں صوبائی حکومتوں کو جہاں بھی فوج، ایف سی اور رینجرز کی مدد درکار ہو گی مہیا کی جائیگی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا سے متاثرہ زیادہ شرح والے شہروں میں تجویز کردہ لاک ڈاؤن پر غور کیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق لاک ڈاؤن کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا،مجوزہ پابندیوں میں بازاروں اور مالز کی بندش، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں کی مکمل بندش شامل ہوگی۔ این سی او سی نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو جہاں فوج، ایف سی اور رینجرز کی مدد درکار ہوگی مہیا کی جائے گی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ اتوار پابندی میں 17 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ہیلتھ کئیر سہولیات اور آکسیجن کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ

کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید 6901 بیڈز فراہم کیے جاچکے ہیں، آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے سے اب تک 2811 آکسیجن بیڈز، 431 وینٹیلٹر، 1196 آکسیجن سلنڈرز فراہم کیے گئے، این ڈی ایم اے نے 500 بائی پیپ اور 1504 فنگر پلس آکسیمٹرز بھی فراہم کیے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سائنو فارم ویکسین کی پانچ لاکھ کی ایک اور کھیپ آج پاکستان پہنچ رہی ہے



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…