بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومتی ارکان قومی اسمبلی نے بھی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کر دیا،ایوان لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے ایوان میں شدید احتجاج اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کے ملک بدری کے پلے کارڈ لہرا دیئے،ایوان لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے گونجتا رہا،حکومتی اتحادی خالد مگسی بھی نے بھی ساتھ دیا،شدید شورشرابہ کے باعث ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے

اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہوا اس دور ان ڈپٹی سپیکر نے وقفہ سوالات پر کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا جس پر اپوزیشن نے نکتہ اعتراض کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس کے دور ان سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف سمیت اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے،سوالات کے محرک نوید عامر جیوا اور زہرا ودود فاطمی نے یکے بعد دیگرے نکتہ اعتراض کا مطالبہ کردیا،ڈپٹی سپیکر وقفہ سوالات پر کارروائی جاری رکھنے پر مصر رہے اور کہاکہ آپ مجھے رولز کے مطابق ایوان چلانے دیں۔ اجلاس کے دور ان اپوزیشن ارکان نے لبیک یا رسول اللہ ؐکے نعرے لگادیئے اور بعض اراکین نے لبیک یارسول اللہ ؐکے نعروں کے ساتھ سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اپوزیشن اراکین تاجدار ختم نبوت ؐکے نعرے لگا تے رہے۔ اس دور ان اپوزیشن ارکان نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرو کا پلے کارڈ لہرادیااور حکومتی اتحادی ارکان خالد مگسی و دیگر نے بھی پلے کارڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ حکومتی ارکان کی جانب سے پلے کارڈ پر فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے نکالنے کا مطالبہ درج تھا، ایوان میں زبردست ہنگامہ آرائی اور اپوزیشن ارکان کے نعروں میں ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…