جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

پٹواریوں اور منشیوں کی موجیں ختم ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحصیل ساہیوال (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں سرکاری پٹواریوں کے منشی رکھنے پر پابندی عائد کردی،عدالت کیجانب سے اراضی کا ریکارڈ کسی پرائیویٹ فرد یا پرائیویٹ دفتر سے برآمد ہونے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار،گرداور اور پٹواری کے خلافFIR

درج کرنے کے احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے یہ حکم ایک پٹواری کیخلاف زیرسماعت رشوت کے ایک مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا،عدالت عالیہ نے جب ملزم پٹواری سے رشوت لینے کے متعلق استفسار کیا تو پٹواری بادشاہ نے جواب دیا کہ رشوت کی رقم میں نے نہیں بلکہ میرے منشی نے لی ہے،جسپر معزز عدالت نے فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو احکامات جاری کئے کہ صوبہ بھر میں اگر اراضی کا ریکارڈ کسی پرائیویٹ فرد یا پرائیویٹ دفتر سے برآمد ہو تو نہ صرف متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار، گرداور اور پٹواری کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے بلکہ انہیں گرفتار بھی کیا جائے، واضح رہے کہ صوبہ بھر کی طرح سرگودھا میں بھی پٹواریوں نے اپنے اپنے پٹوار خانوں میں کئی کئی پرائیویٹ لوگ بطور منشی بھرتی کر رکھے ہیں جو نہ صرف پٹواری بادشاہوں کیلئے لوگوں سے رشوت اور نذرانے وصول کرتے ہیں بلکہ سادہ لوح لوگوں کی خون پسینے کی کمائی سے اپنی دیہاڑیاں بھی کھری کرتے ہیں،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری پٹوار خانوں میں پرائیویٹ منشیوں کیخلاف عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اراضی کی خرید و فروخت اور دیگر امور کی طے شدہ سرکاری فیس بینکوں میں جمع کروائی جائے یا پھر سرکاری فیس وصول کرنے والے پٹواریوں کو رسید جاری کرنے کا پابند بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…