جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہزار پندرہ سو روپے دو آسانی سے احساس کفالت سینٹر سے رقم مل جائے گی،عملہ خواتین کو لوٹنے لگا 

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈوالہ یار(آن لائن ) ہزار پندرہ سو روپے دو آسانی سے احساس کفالت سینٹر سے رقم مل جائے گی سینٹروں پر تعینات عملہ دونوں ہاتھوں سے غریب خواتین کو لوٹنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے احساس کفالت سینٹر کے ذریعے غریب مستحق کو ملنے والے 12 ہزار روپے میں سے احساس کفالت سینٹر پر موجود عملہ

اور با اثر ایجنٹ احساس کفالت سینٹر پر رقم کے حصول کے لئے آنے والی غریب مستحق خواتین سے ایک ہزار روپے سے 15 سو روپے کی کٹوتی کررہے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عملہ  اور بااثر ایجنٹوں کو رقم کی کٹوتی نہ کرانے والوں کو لائن میں گھنٹوں کھڑا کرنے کے بعد جب اس غریب و مستحق کا نمبر آتا ہے تو اس کو کہا جاتاہے کہ آپ فنگر میچ نہیں کررہے ہیں یا ڈیوائس نہیں چل رہی ہے مگر ایک ہزار سے پندرہ سو کی کٹوتی کرنے والوں کو با آسانی رقم مل جاتی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مذکورہ احساس کفالت سینٹروں پر تعینات پولیس اہلکار بھی احساس کفالت سینٹر کے عملے اور بااثر ایجنٹوں سے مبینہ طور پر ملے ہوئے ہیں اور وہ بھی غریب مستحق سے لوٹ مار میں مبینہ طور پر ملوث ہیں احساس کفالت سینیٹر پر رقم کے حصول کیلئے آنے والی خواتیں نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ احساس کفالت سینیٹروں پر وفاقی حکومت کی جانب سے غریب مستحق خواتین کو ملنے والی رقم میں سے کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور سینیٹروں پر آنے والی خواتیں کی سہولت کو یقینی بنائی جائے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…