بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم 12افراد جاں بحق ،انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

خیرپور(این این آئی) صوبہ سندھ کے ضلع خیرپورمیرس میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ8زخمی ہوگئے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی اور سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔پولیس کے مطابق حادثہ خیرپور سے 10 کلومیٹر دور حسین آباد کے مقام پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے

قریب پیش آیا، خوفناک حادثے میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس سکھر سے سانگھڑ اور  وین نواب شاہ سے سکھر جا رہی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اولڈ نیشنل ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب مسافر بس اور وین تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئی، دلخراش حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ8 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار افراد متاثرہ گاڑیوں میں پھنس گئے،  جائے وقوعہ پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت  متعدد زخمیوں اور لاشوں کو کوچ اور وین کی باڈی کاٹ کر نکالا اور سول اسپتال خیر پور منتقل کیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، دلخراش واقعے کے بعد سول اسپتال خیرپور میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تصادم کا شکار ہونے والی مسافر وین خیرپور سے ٹھہری میر واہ جارہی تھی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی خیرپورکے قریب ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعث صدمہ ہے، پارٹی عہدیداران وکارکنان غمزدہ خاندانوں کاغم بانٹنے کیلئے آگے بڑھیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کویقینی بنایا جائے اور حادثات کی روک تھام کیلئے جلد اور موثراقدام اٹھایا جائے۔خیرپور نیشنل ہائی وے پر ہونے والے المناک ٹریفک حادثے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔اویس قادر شاہ نے اپنے بیان میں حادثے میں زخمی مسافروں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور حادثے میں ڈرائیورز کی غفلت پر سنگین کارروائی کی ہدایت جاری کی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…