بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل ٹاور نصب

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان نے کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل ٹاور نصب کر دیا جو کوہ پیماوں کے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت مواصلات کی خصوصی ٹیم نے کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل فون ٹاور نصب کیا،اس اقدام کا مقصد سیاحوں اور کوہ پیماوں

کو سہولت فراہم کرنا ہے ،وہ کوہ پیما جو کے ٹو کو سر کرنے کوشش کرتے ہیں انہیں اپنی ٹیموں کیساتھ رابطہ کرنے میں آسانی ہوگی۔وزیر سیاحت گلگت بلتستان ناصر علی خان نے بتایا کہ کوہ پیما اور سیاح اب پہاڑ پر موبائل فون اور انٹر نیٹ دونوں استعمال کر سکتے ہیں جبکہ اس سے قبل انہیں بیس کیمپ سے رابطے میں رہنے کیلئے سیٹلائٹ فون پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔سردیوں میں موسم کی سختی کی وجہ سے کوہ پیماوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،ناصر علی خان کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت سیاحوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامت کر رہی ہے ، لاہور سے سکردو کیلئے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جا رہی ہیں ، حکومت جلد ہی مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کیلئے ایک نیا روٹ کھولنے جا رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس خطے میں جلد ہی فورجی انٹرنیٹ کی سہولیات دی جائیں گی۔  پاکستان نے کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل ٹاور نصب کر دیا جو کوہ پیماوں کے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت مواصلات کی خصوصی ٹیم نے کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل فون ٹاور نصب کیا،اس اقدام کا مقصد سیاحوں اور کوہ پیماوں کو سہولت فراہم کرنا ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…