ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو روسی اسلحے کی فروخت ،بھارت کو بھی ہوش آگیا

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)پاکستان کو روسی اسلحے کی فروخت ،بھارت کو بھی ہوش آگیا،بھارت جو روسی اسلحے پر انحصار ختم کرتے ہوئے امریکی اسلحے میں زیادہ دلچسپی دکھارہا تھا اس نے روس سے بڑی خریداری کی منظوری دیدی، بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت نے29000کروڑ روپے کے دفاعی سازو سامان کی خریداری کی منظوری دے دی ۔بھارتی نشریاتی ادارے”ڑی نیوز“ کے مطابق بھارتی دفاعی خریداری کونسل کے ایک اجلاس میں 290 ارب روپے (4 ارب 50کروڑ ڈالر) سے زائد مالیت کے دفاعی خریداریوں کی منظوری دے دی گئی بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر کی زیر صدارت ایک اجلاس میں 4380 کروڑ روپے کے چار اضافی سمندری نگرانی کے طیارے بوئنگ P8I ں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ 16900کروڑ روپے کی مالیت سے 1960 کی ایل 70 اور زیڈ یو 23 طیارہ شکن گنوں کو تبدیل کرنے کی تجویز کی منظوری دی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 428 بندوقیں دفاعی پروکیورمنٹ پرسیجر کی کلاز کے تحت حاصل کی جائیں گی۔دہلی میں چھ جنگی بحری جہازوں اور تلوار کلاس کے ہتھیاروں اور سینسر کے نظام کی اپ گریڈیشن کےلئے 2900کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔گجرات میں براہموس ٹریننگ سینٹر کےلئے تین ہزار کروڑ روپے اور بھارتی بحریہ کے مگ 29Ks اور ہاک طیاروں کے جنگی نظام کےلئے 200 کروڑ کی منظوری دی گئی۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق بھارت جنگی بحری جہازوں کی مزید خریداری کےلئے روس سے بات چیت کر رہا ہے۔نیوی وائس چیف وائس ایڈمرل پی مروجیسن کے مطابق روس سے تلوار کلاس کے مزید جنگی جہاز حاصل کیے جائیں گے۔ بھارت کے پاس اس وقت 137بحری جہاز ہیں، اور2027تک وہ اس میں اضافہ کر کے 198 جنگی بحری جہازوں کی فورس بنانا چاہتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…