بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

’’نبی پاکﷺ سے جو تعلق عمران خان کا ہے، وہ کسی مولوی یا پیر کا بھی نہیں‎‘‘

datetime 20  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان حضور نبی پاکﷺ کے فیضان سے وجود میں آیا، حضور ﷺ سے جو تعلق عمران خان کا ہے، وہ کسی مولوی یا پیر کا نہیںاور کوئی اسے چیلنج نہیں کر سکتا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قرارداد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایک تنظیم کے لوگ

سڑکوں پر نکل آئے، کئی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ان کا ساتھ دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے طور پر ہم سب کا یہ فریضہ ہے کہ ان کا موقف سنا جائے اور ایک ایسا راستہ اختیار کیا جائے جہاں خون بہانے کی بجائے معاملات ایوان میں طے کئے جا سکیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد اس ارادے، سوچ اور فکر کی آئینہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر اللہ کا فرمان ہے کہ نبی ﷺ کی ذات اور شخصیت تمام اہل ایمان کی جانوں سے بڑھ کر ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جس کو مجھ سے محبت اپنے والدین اور اولاد سے بڑھ کر نہ ہو۔پیر نور الحق قادری نے کہا کہ قائداعظم بھی سچے عاشق رسول ﷺ تھے۔ یہ ہاؤس ختم نبوت کا کسٹوڈین ہے۔ ناموس رسالت ﷺ کا محافظ ہمارا آئین ہے اور اس آئین کی تشکیل کے لئے ذوالفقار علی بھٹو اور مولانا مفتی محمود سمیت دیگر اکابرین نے گراں قدر کردار ادا کیا۔ عمران خان نے او آئی سی، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ناموس رسالت کا معاملہ اٹھایا۔ اس حوالے سے اور بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حضور ﷺ کی ناموس کے لئے سفارتی اور اکیڈمک سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ممتاز قادری کو جب پھانسی دی جا رہی تھی فیض آیاد میں 22 لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں۔ حالات کی ستم ظریفی ہے کہ یہ لوگ بھی نعرے لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدینہ شریف میں ننگے پیر کوئی اور نہیں چلا، عمران خان چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حال ہی میں 28 ارب روپے مالیت کے رحمت اللعالمین وظائف کا اجراءکیا۔ یہ حضور پاکﷺ سے ان کی محبت کا واضح ثبوت ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…