ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں مکہ و مشاعر مقدسہ رائل اتھارٹی نے کہاہے کہ جبل النورثقافتی مرکز اسی سال زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ و مشاعر مقدسہ رائل اتھارٹی کے مطابق جبل النور ثقافتی مرکز القرآن کریم عجائب گھر، الوحی نمائش اور مختلف سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔رائل اتھارٹی کاکہنا تھا کہ غار حرا ثقافتی مرکز کے تحت غار حرا پر چڑھنے والا راستہ بھی ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاں
بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ محمد بن سلمان پانچویں بچے کے باپ بنے ہیں، اس سے قبل ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے نومولود کا نام مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔ولی عہد کے بھائی نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اللہ اس نئے مہمان کو والدین کیلئے باعث رحمت بنائے۔سعودی ولی عہد کے ہاں ننھے مہمان کے آنے کی خبر آتے ہی دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔