جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

صوبائی حکومت نے تحریک کے اثاثے منجمد کرنےکا حکم دے دیا‎‎

datetime 19  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاق کی جانب کوکالعدم جماعت قرار دیے جانے کے بعد کے پی کے حکومت نے جماعت کے اثاثے منجمند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے فیصلے کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے بھی کالعدم جماعت ‏کے اثاثے منجمد کر دیے۔جماعت کو فنڈز یا جائیدادیں دینے والی شخصیات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے احکامات جاری کیے ہیں ‏اور متعلقہ محکموں کو ہدایات دی ہیں کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔دوسری جانب مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی کے مختلف ‏مقامات کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہیوی مشینری اور کنٹینرز فیض آباد کے مقام پر پہنچا دیئےگئے ‏ہیں جب کہ ڈبل روڈ، شمس آباد سے آئی جے پی روڈ جانے والا لنک روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی ذرائع کے مطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مزید علاقے بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چاندی چوک اور‏سسکتھ روڈ پر بھی ہیوی مشینری پہنچادی گئی ہے۔رحمان آباد سے ملحقہ علاقوں کو بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیض آباد انٹرچینج اور مری ‏روڈ کو ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہے۔اسلام آباد جانےوالی اور راولپنڈی آنے والی مری روڈ بھی بندکر دی گئی ہے۔ ٹیکسلا، واہ اور دیگر ‏شہروں سے راولپنڈی جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں رکھی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…