جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظرانداز کیا، حمزہ شہباز کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

datetime 19  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ قرار دیا جائے اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔نیب درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی ضمانت کے فیصلے میں حقائق کو نظر انداز کیا ہے۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کو ضمانت دینے سے نیب کی انکوائری میں خلل پڑرہا ہے، ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو 24 فروری کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔حمزہ شہباز کے والد اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت لاہورہائی کورٹ کے جج کے فیصلے اختلاف کے باعث تاحال رکی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…