اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں، اس مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، مسلم امہ کے ساتھ مل کرعالمی سطح پرمہم چلا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں امن وامان،سیاسی امور اور مہنگائی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔تحفظ ناموس رسالت ؐکے معاملے پر ہم سب ایک ہیں۔ناموس رسالت ؐ کے

معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔تحفظ ناموس کے مسئلے پر مسلم امہ کے ساتھ مل کرعالمی مہم چلا رہے ہیں۔وزیراعظم نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔اجلاس میں شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ سیت ضمانت کے معاملے پر بھی بات ہوئی، ترجمانوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمانت سے قبل ہی واویلا مچانا شروع کردیا۔ترجمانوں کو شہبازشریف کیس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…