جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کالعدم جماعت سے مذاکرات ، مظاہرین نے یرغمال اہل کار چھوڑ دیے

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کے کالعدم جماعت کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو چکا ہے ، مظاہرین نے یرغمال پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق (ٹی ایل پی )کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو چکا ہے ،دھرنا مظاہرین کی جانب سے 11 یرغمال پولیس اہل کاروںکو چھوڑ دیا گیا ہے ۔قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ

امید ہے کالعدم جماعت سے تمام معاملات طے پا جائیں گے۔مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جتنا کام کرتے ہیں اتنا کسی نے نہیں کیا، عمران خان ملک دشمنوں کو شکست دیں گے، ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں، کچھ لوگ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں، بعض لوگ اسلام آباد کے لئے صرف اسلام کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بعض لوگ اسلام آباد کی طرف صرف ترسی ہوئی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اللہ نیتوں کا پھل دیتا ہے اور نیتوں کا پھل دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جن کے عقیدے نہیں ملتے وہ بہانے اور موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں، لیکن وہ نہیں جانتے جس کا نام عمران خان ہے اس نے شکست کھانا نہیں سیکھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بعض لوگ اسلام کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن ان شاء اللہ وزیراعظم عمران خان اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے، حکمرانی دیتا ہے اور چھین بھی لیتا ہے، بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ حکمرانی ہماری وجہ سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…