بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

شادی کی سالگرہ پر وہاب ریاض اور اہلیہ میں مزاحیہ پیغامات کا تبادلہ

datetime 19  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض اور اہلیہ زینب وہاب میں شادی کی آٹھویں سالگرہ پر مزاحیہ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔وہاب ریاض نے اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو زندگی میں برداشت کرنا انتہائی مشکل کام ہے

تاہم اگر میں اپنی زندگی کو آپ کے بغیر تصور کروں تو یہ نامکمل ہے۔وہاب ریاض نے لکھا کہ آپ کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔وہاب ریاض کی اہلیہ زینب وہاب نے بھی جواب میں کمال حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ واقعی یہ حیرت انگیز ہے کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کو 8 سال کیسے برداشت کرلیا۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ ایسی بہت سی شادی کی سالگرہ ہم ساتھ منائیں گے، انشاء اللہواضح رہے کہ وہاب ریاض 18 اپریل 2013  کو زینب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی، جوڑے کے ہاں  پہلی بیٹی ایشال ریاض 2 ستمبر 2014 کو پیدا ہوئی تھی۔جوڑے کے ہاں گزشتہ برس ماہِ مئی میں دوسری بیٹی حورین سکندر کی پیدائش ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…