جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ایجنسیوں نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین سے متعلق کیا اطلاع دی  جس کے بعد دوریاں پیدا ہوئیں ، ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف 

datetime 18  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے ایجنسیوں نے وزیراعظم کو اطلاع دی کہ چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے میں جہانگیر ترین کا ہاتھ ہے جس کی وجہ سے دوری ہوئی۔ انہوں نے کہا خسرو بختیاربھی جہانگیر ترین کے ہی آدمی ہیں، ان کے اثاثوں کی ما لیت 100ارب روپے ہے ۔ جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے تیار نہیں تھے ۔

میں نے عمران خان سے کہا ان سے بات کرتاہوں، فاروق لغاری کے دونوں بیٹے بھی اس میں شامل تھے ۔نجی ٹی وی92میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورجہانگیرترین میں صلح کے سوا کوئی آپشن نہیں ۔ جہانگیرترین اور چودھری برادران یک جا ن دو قلب ہیں ۔چودھری سرور نے ا پنا گروپ بنالیا ہے جبکہ 20 پچیس ارکان عمران خان کو چھوڑنے کیلئے تیارہیں اور چاہتے ہیں عمران خان کی جگہ نیاوزیراعظم لایاجائے ۔ ایک آئیڈیا یہ تھا شہبازشریف کو وزیراعظم بنایاجائے لیکن وہ تیارنہیں البتہ شاہ محمود بالکل تیارہیں، کئی اورشاہ محمود بھی تیارہیں۔ ا گر شہباز شریف کسی دورمیں وزیراعظم بنیں گے تو نوازشریف کی آشیر باد سے بنیں گے ۔ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام سزا دینے کی قرارداد جن لوگوں نے پیش کی وہ خوب جانتے ہیں یہ قانون نہیں بن سکتا ۔بچوں کیساتھ زیادتی مکروہ ترین جرم ہے اس کے تدارک کیلئے کام کیاجائے ۔کراچی نفیس شہر تھا لیکن اب کچھ نہیں رہا اسے روشنیوں کا شہرکہاجاتاتھا،اب کوڑا بن گیا ہے پ۔ آئی جی سندھ کیلئے مشتاق مہر کے نام کی تجویز ہے ، میں انہیں جانتا ہوں وہ اچھے افسرہیں جو ٹھیک کام کرینگے ۔ اسحاق ڈار کا گھر حکومت مجھے سالانہ ایک کروڑ روپے قسط پر دیدے میں لینے کیلئے تیارہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…