جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

ڈی ایس پی سمیت 12 پولیس والوں کو اغوا کیا گیا، آپریشن اپنے دفاع اور مغوی اہلکاروں کو بچانے کیلئے کیا گیا، فردوس عاشق

datetime 18  اپریل‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج صبح پیٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس جتھوں نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور ڈی ایس پی سمیت 12 پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج صبح پیٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس جتھوں نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں رینجرز اور پولیس اہلکار اندر پھنس گئے، حملے میں 6 پولیس اہل کار زخمی

بھی ہوئے۔معاون خصوصی کے مطابق جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12 پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے مرکز میں لے گئے، جہاں 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پولیس نے کوئی آپریشن پلان یا آپریشن شروع نہیں کیا، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی صرف اپنے دفاع اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کے لیے کی گئی۔فردوس عاشق اعوان کے مطابق ان مظاہرین کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں اور 700 سے زائد زخمی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…