جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ نائب قاصد نے سنایا ،تہلکہ خیز دعویٰ‎‎

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق فیصلے پرجھوٹ بولا ، اب پکڑا گیا تو وہ رو رہے ہیں ، صبح سے ان کا رونا پیٹنا دیکھ رہے ہیں، شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ جج صاحبان نے نہیں، نائب قاصد نے سنایا تھا ۔ شہباز گل نے کہا کہ

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 ججز کے فیصلے عوام کے سامنے ہیں اور شہباز شریف کو ضمانت نہ ملنے پر اب یہ لوگ رو رہے ہیں۔ قبل ازیں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ غیر جمہوری کلچر کو فروغ دینے والے عناصر ملک کے سب سے بڑے دشمن ہیں،بد عنوانیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے دھمکیوں کی سیاست مزید نہیں چلے گی بلکہ سابق حکمرانو ں کو اپنی سیاسی اور مالیاتی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا حساب دینا ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)گزشتہ تیس سال سے دولت کے انبار جمع کرنے کی سیاست کر رہی ہے،سرکاری اداروں کو دھمکیوں اور حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)کے رہنما خاصی شہرت رکھتے ہیں کیونکہ یہ ان کا سیاسی کلچر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کرنے والے عناصر کسی ملکی مفاد میں نہیں بلکہ اپنے سیاسی آقائوں کی جائیدادوں اور مالی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…