بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات نئی تاریخوں کے مطابق ہونگے ، وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان

datetime 18  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھنے اور 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے (آج)پیر سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوار کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں تمام وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں

کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے بورڈز کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی، تاہم این سی او سی کے حکام نے کہا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھے جائیں گے، 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے (آج)پیر سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں او ، اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا، کہا گیا کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کا سلسلہ جاری رہے گا۔‎ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغامات میں شفقت محمود نے بتایاکہ کلاسز بحالی کا فیصلہ بورڈ امتحانات کی تیاری کیلئے کیا گیا، نویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات بورڈز کی اعلان کردہ نئی تاریخوں کے مطابق لیے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ بالا جماعتوں کے امتحانات مئی کے چوتھے ہفتے سے قبل شروع نہیں ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ امتحانات کے نئے ٹائم ٹیبل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیز کے داخلہ شیڈول کو بھی ایڈجسٹ کیا جائیگا۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ اجلاس میں تمام وزرا کے اتفاق رائے سے اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ اے، ایز، او اور آئی جی سی ایس ای امتحانات سی اے آئی ای ایس کے اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق ہوں گے تاہم جو طلبہ اکتوبر/نومبر میں یہ امتحانات دینا چاہتے ہیں وہ پہلے سے جمع کروائی گئی فیس میں ہی وہ امتحان دے سکتے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کیمبرج نے فیصلہ کیا ہے رواں سال اساتذہ کو گریڈز دینے کا اختیار نہیں دیا جائے گا اس لیے جو امتحانات نہیں لے رہے وہ اکتوبر/ نومبر کے اگلے مرحلے میں امتحانات لے سکتے ہیں۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ کیمبرج نے امتحانات کے سلسلے میں تمام اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔‎



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…