بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے تاحال گرین سگنل نہ مل سکا ، مزید نئے اراکین اسمبلی کی بھی ہم خیال گروپ میں شمولیت متوقع

datetime 17  اپریل‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن )جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے تاحال گرین سگنل نہ مل سکا ، حکومتی رویے کیخلاف ہم خیال گروپ نے اسمبلیوں سے استعفے کی آپشن پر غور شروع کردیا۔بینکنگ کورٹ میں پیشی سے پہلے ہفتہ کے روز بھی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی زیر صدارت ہم

خیال ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تیس سے زائد ارکان اسمبلی نے شرکت کی اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چند ارکان نے مستعفی ہونے کی پیشکش بھی کی۔ارکان کی رائے تھی کہ ناانصافیاں جاری رہیں تو استعفیٰ کا آپشن موجود ہے تاہم اجلاس میں فوری استعفوں کی آپشن کو مسترد کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سے ناراض مزید ارکان اسمبلی سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہم خیال گروپ کی جانب سے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے لکھے گئے خط پر وزیر اعظم کی خاموشی پر حتمی لائحہ طے کرنے لیے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اکیس اپریل کو افطار پر ایک اور اجلاس بھی بلایا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور وزیر اعظم کو خط کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔اجلاس میں مزید نئے اراکین اسمبلی کی بھی ہم خیال گروپ میں شمولیت متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق 21اپریل کو مزید آٹھ سے دس ارکین مزید شامل کرنے کا ٹارگٹ ہے خاص طور پر پی ٹی آئی کے بیس ناراض اراکین سے رابطے بڑھانے کا کہا گیا ہے۔ اکیس اپریل کو فائنل اجلاس بلایا گیا ہے کیونکہ عمران خان نے ملنے سے انکار کردیا ہے ذرائع کے مطابق اور اب مزید دباو کیلئے استعفوں کی بات لیک کی گئی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…