پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پنجاب میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے والے منصوبے کی واپسی

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کرنے کے فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں بتایا گیاکہ لاہور میں پختہ سڑکوں کے 6 منصوبے 19 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔

شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت لاہورمیں4 ماڈل قبرستان بنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں ساہیوال کے علاقے ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں واٹر سپلائی سکیموں کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے دورہ ساہیوال کے دوران دونوں منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ میانوالی میں نیا سٹیٹ آف دی آرٹ لاری اڈہ بنایا جائے گا۔لاری اڈہ میانوالی میں سیوریج اور ڈرینج کا منصوبہ 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔میانوالی میں سیوریج، ٹف ٹائل اور پختہ سڑکوں سمیت متعدد منصوبو ں کی منظوری دی گئی۔ ضلع میانوالی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 5 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔میانوالی شہر کیلئے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منچن آباد کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی ہےـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ منچن آباد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 37 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا ـ

اجلاس میں کوٹ مٹھن میں خواجہ غلام فرید مزار کے احاطے کی توسیع کی منظوری دی گئی ـ دربار خواجہ غلام فرید کی باؤنڈری وال اورماربل فلور بنایاجائے گاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دورہ پاکپتن میں اعلان کیا تھاـاجلاس میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت پینے اور

آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ـاجلاس میں بتایا گیاکہ کوہ سلیمان امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت متعدد منصوبے 5 ارب 71 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گےـسانگھڑ نالہ پر پل اور پختہ سڑک بنائی جائے گی۔سخی سرور میں 3کروڑ 97 لاکھ روپے کی لاگت

سے واٹر سپلائی کا منصوبہ مکمل ہوگاـ صوبائی کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس نے تین یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، کوہ سلیمان یونیورسٹی راجن پور اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کیلئے فنڈز کے اجراء کی

منظوری دی گئی۔بابا فرید یونیورسٹی ،کوہ سلیمان یونیورسٹی اورحافظ آباد یونیورسٹی کو پانچ سو ،پانچ سو ملین کے ابتدائی فنڈزجاری ہوںگے۔اجلاس میں دیہی مرکز مال کو 8 ہزار لیپ ٹاپ دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ 2200لیپ ٹاپ پسماندہ علاقوں کے کالجز کو دیئے جائیںگےـ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کے تحت 5 کالجوں کو ایسوسی ایٹ کالجز کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…