پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کوئی بھی آئین و قانون سے بالا نہیں ریاستی رٹ چیلنج کرنے پر مذہبی جماعت کیخلاف کارروائی کی وزیر اعظم عمران خان کا اہم ٹوئٹ

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ایک مذہبی جماعت کے خلاف اسوقت انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کارروائی کی جب تنظیم نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔ اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ اندرون اور بیرون ملک اپنے لوگوں پر یہ

واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ مذہبی جماعت کے خلاف کارروائی اسکی جانب سے ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے پر کی گئی، سٹریٹ وائیلنس اور لوگوں اور قانون نافذ کرنیوالوں پر حملے کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کوئی بھی آئین و قانون سے بالا نہیں یہ سب کو معلوم ہونا چاہیے ۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کا بیرون ملک انتہا پسندوں کو پیغام ہے جو کہ اسلام فوبیا میں ملوث ہیں کہ ان کی اسلام فوبیا کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے ہم مسلمان حضور نبی کریمۖ کے لئے سب سے زیادہ محبت رکھتے ہیں اور حضورۖ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ہم ان کی شان میں کسی قسم کی گستاخی اور بے ادبی برداشت نہیں کر سکتے ،وزیر اعظم نے مغربی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ جس طرح وہ ہولو کاسٹ پر منفی کمنٹ کرنا پسند کرتے ہیں یہی معیار ان لوگوں کے لئے بھی اختیار کریں جو کہ جان بوجھ کر نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی کرتے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلاتے ہیں ،مغرب میں رہنے والے وہ عناصر انتہا پسند سیاستدان وہ ایسی بے ادبی اور نفرت میں ملوث ہیں اور اس کے لئے آزادی اظہار کا سہارا لیتے ہیں وہ اخلاقی قدروں سے مکمل طور پر عاری ہیں ان میں حوصلہ نہیں کہ وہ ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگے،ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ انتہا پسند معافی مانگیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…