روسی پولیس نے ایک ایسے چوبیس سالہ شہری کو گرفتار کر لیا ہے جس نے انٹرنیٹ پر ایک اشتہار کے ذریعے اپنے تین سالہ بیٹے کو قریب چوبیس ہزار یورو کے عوض فروخت کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ بیٹا بیچ کر کوئی مکان خرید سکے۔ روسی دارالحکومت ماسکو سے پیر تیرہ جولائی کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اس ملزم کو پولیس نے ملکی دارالحکومت ماسکو سے جنوب مشرق کی طرف لیپَیزک Lipezk کے علاقے سے گرفتار کیا۔ سرکاری دفتر استغاثہ کے مطابق اس ملزم نے، جس کا حکام نے نام ظاہر نہیں کیا، سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے تین سالہ بیٹے کو فروخت کر دے گا تاکہ اس بیچ کر ملنے والی رقم سے کوئی گھر خرید سکے۔اسٹیٹ پراسیکیوٹرز کے مطابق، ’’ملزم نے انٹرنیٹ پر ایک مختصر اشتہار دیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو 1.5 ملین روبل (قریب تئیس ہزار آٹھ سو یورو) کے عوض بیچنا چاہتا ہے۔‘‘ جب پولیس کو اس اشتہار کا علم ہوا تو چند اہلکاروں نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر ممکنہ خریدار کے طور پر پہلے ملزم سے رابطہ کیا اور پھر اس کی اپنے بیٹے کو فروخت کرنے کے بارے میں سنجیدگی کا تعین کرنے کے بعد اس روسی شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔دفتر استغاثہ کے مطابق گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو محض اس لیے بیچنا چاہتا تھا کہ اسے کوئی ’اچھے والدین‘ مل جائیں۔ ملزم کے بقول اس نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کہ ایک سال قبل اس کی شریک حیات اور بچے کی ماں گھر چھوڑ کر کہیں چلی گئی تھی اور آج تک نہیں لوٹی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق اس جرم پر ملزم کو دس برس تک کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔برطانیہ میں بھی شیرخوار بچہ بیچنے کی کوشش
برطانوی دارالحکومت لندن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق برطانیہ میں بھی ایک نوجوان شخص نے مبینہ طور پر تین ماہ کی عمر کا ایک بچہ بیچنے کی کوشش کی، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ انگلینڈ کے شمال مغربی شہر مانچسٹر میں اتوار بارہ جولائی کے روز پیش آیا۔ملزم مانچسٹر میں کھیلوں کے مقابلوں پر قانونی سٹے بازی کی ایک دکان کے سامنے بچہ فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھاوہاں ایک 28 سالہ مرد نے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر ایک گاہک کو پیشکش کی کہ وہ چاہے تو اس کا شیر خوار بچہ خرید سکتا ہے۔ اس پر شاپنگ کے لیے جانے والے متعلقہ شہری کا جواب تو نہ میں تھا تاہم ایک عینی گواہ نے اپنے موبائل فون سے فوٹو اتار کر فوری طور پر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس پیغام کے ساتھ شائع کر دی کہ ’یہ شخص مانچسٹر سٹی سنیٹر میں ایک بچہ فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘۔بعد ازاں اس شہری نے بھی جسے ملزم نے یہ بچہ خریدنے کی پیشکش کی تھی، پولیس کو مطلع کر دیا۔ تب تک ٹوئٹر پر یہ فوٹو تیزی سے گردش کرنے لگی تھی کہ کسی طرح ایک شخص قانونی سٹے بازی کی ایک دکان کے سامنے کھڑا ایک بچہ گاڑی میں لیٹے ہوئے شیرخوار کو بیچنے کی کوشش کر رہا ہے۔اس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر 28 سالہ ملزم کو شیرخوار بچے سے متعلق ’مجرمانہ غفلت کے ارتکاب‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شیرخوار بچہ صحت مند اور بحفاظت ہے۔ حکام نے اس واقعے کی اس سے زیادہ تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔
گھر خریدنے کے لیے بیٹا برائے فروخت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































