منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف خواتین سڑکوں پر آ گئیں، انوکھا احتجاج

datetime 16  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف خواتین سڑکوں آگئی ،ہاتھوں میں سبزیاں فروٹ ،روٹی اٹھا کر پریس کلب کے سامنے انوکھا احتجاج ،حکومت کے خلاف نعریبازی ، موجودہ حکومت عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،خواتین مظاہرین کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی

ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری ،عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سکھر کی سول سوسائٹی سمیت سماجی خواتین رہنماؤں سمیت لیڈیز ونگ کے زیر اہتمم خواتین کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے ہاتھوں میں سبزیوں اور فروٹ کی ٹوکریاں ،روٹی اٹھا کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا اور اوروفاقی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت خواتین رینماؤں صائقہ قائمخانی ،رضیہ عباسی ،میڈم خانم و دیگر کررہی تھیں اس موقع پر مذکورہ خواتین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے حکومتی نااہلی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سمیت روز مرہ کی کھانے پینے کی اشیاء لیکر علاج معالجہ کی ادویات تک مہنگی ہوچکی ہے ،عوام دشمن پالیسیوں نے پاکستان کی مظلوم عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے ،پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے غریب اور متوسط طبقات دو وقت کی روٹی اور علاج معالجہ کیلئے شدید مشکلات سے دوچار ہیں وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خورمافیا کو عوام کو لوٹنے کا فری لائسنس دیدیا ہے ،انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملک میں روزانہ کی بنیادپر آٹا، چینی،گھی ودیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،انہوں نے موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فی الفور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے موئثر اقدام کئے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرکے ان میں پائی جانیوالی بے چینی اور مایوسی دور کی جائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…