جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کردیا‎

datetime 16  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے جہانگیر ترین گروپ جوائن کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ لالہ موسی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی زرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے یقین دہانی کرائی ہے کہ

ہم ہر حال میں آپ کیساتھ کھڑے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور ایم پی اے جہانگیر ترین کے کیمپ میں چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے کیمپ میں ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کی شمولیت ہو گئی ہے۔بھکر سے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ساتھ بھکر کے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزار میں عشائیہ دیا گیا۔لاہور میں جہانگیر ترین کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں 29 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزراء اور 4 صوبائی مشیروں سمیت 21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق عشایئے میں شرکت کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ، غلام بی بی بھروانہ اور غلام لالی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی جبکہ عشایئے میں صوبائی مشیر عبدالحئی دستی،

امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، سجاد وڑائچ، سمن نعیم، افتخار گوندل اور عون چودھری نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیہ میں شریک رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، شرکاء نے اعلان کیا کہ

وہ جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں، جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عشائیے میں شریک رہنماؤں نے وزیراعظم کو مسلسل غلط معلومات پہنچائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بروز ہفتہ کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بروز ہفتہ دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ حکومتی وزرا نے وزیراعظم عمران خان اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ نجی ٹی و ی کے مطابق جہانگیر ترین کے

معاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہوگئے ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ذرائع کے مطابق بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں ،وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہے ، حکومتی اراکین کے مطابق چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو، سخت بیانات سے گریزبہت ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…