پی ٹی آئی نے این اے249 میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا

15  اپریل‬‮  2021

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے این اے249 ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا اور پولنگ کا دن بھی تبدیل کرنے کی استدعا کی۔تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی وفد الیکشن کمیشن پہنچا، وفد میں خرم

شیرزمان،ایم پی اے شہزاد قریشی اور بلال غفار شامل تھے۔پی ٹی آئی وفد نے شکایات وتحفظات پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے سپرد کی، درخواست میں پی ٹی آئی نے این اے249میں فوج تعینات کرنیکامطالبہ کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ این اے249میں پولنگ کادن بھی تبدیل کیاجائے۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے درخواست کی ہے کہ رمضان کے سبب 29 اپریل کاالیکشن اتوارکے دن کرلیاجائے، بلدیہ میں جس طرح جلاؤگھیراہورہاہے تو29اپریل کوکیاہوگا۔خرم شیرزمان نے کہا کہ تحریک انصاف سیالیکشن کمیشن کوزیادہ تکلیف ہے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوچکا ہے، پی ایس88 میں بھی ہمیں شکایات ملتی رہیں۔حلقہ این اے249میں سیکیورٹی صورتحال کودیکھ لیاجائے، پوری امیدہے کہ این اے249میں بڑی تعدادمیں ووٹ لیں گے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری پرامن الیکشن کروانا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ڈسکہ والی صورتحال پیداہو۔ این اے 249 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی وفد الیکشن کمیشن پہنچا، وفد میں خرم شیرزمان،ایم پی اے شہزاد قریشی اور بلال غفار شامل تھے۔پی ٹی آئی وفد نے شکایات وتحفظات پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے سپرد کی

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…