منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بابر اعظم کے نمبر ون بلے باز بننے پر بھارتیوں کو آگ لگ گئی ٹویٹر پر محاذ کھول لیا

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی کی جانب سے بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کی جگہ پاکستانی کپتان بابراعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا ہے، مگر بھارتیوں کو یہ خبر ہضم نہیں ہورہی۔بابراعظم کو بہترین بلے باز قرار دیئے جانے پر بھارتی ٹویٹر صارفین اپنی خفت چھپانے اور غصے کا اظہار کرنے کیلئے آئی سی سی رینکنگ میں کیڑے نکالنے

، ویرات کوہلی کو بہترین قرار دینے کے جواز ڈھونڈنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی صارف ڈکشیا گیاوالی نے طنزیہ انداز میں بابراعظم کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے لکھا “سلو کلیپ ،بھارت کے ایک انجینئر ابھیشیک وشال نے آئی سی سی رینکنگ کے جواب میں اپنے دل کے پھپھولے پھوڑتے ہوئے لکھا کہ بابراعظم سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں، جبکہ دیگر ٹیموں کے خلاف ناکام ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں امید کرتا ہوں وہ سمجھیں گے کہ جنوبی افریقہ کے بیشتر کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں اور اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بابراعظم اچھی اننگز کھیل گئے۔ایک صارف نے آئی سی سی کی جانب سے بابراعظم کو پہلی پوزیشن دینے کے طریقے پر سوال اٹھادیا اور پوائنٹس میں الجھاکر خود کو تسلی دینے کی کوشش کی کہ بابراعظم پہلی پوزیشن پر نہیں آسکتے۔دیو دھاریا کا کہنا تھا کہ اس پوزیشن پر آنے کے بعد آپ کو زمبابوے کینیا،

نیپال، بنگلہ دیش جیسے ملکوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ایک صاحب بابر اعظم کو ”کنگ کہنے کے خلاف توجیح لے آئے اور فرمانے لگے کہ بابرکو کنگ کہنا ویرات کوہلی کی بے عزتی ہے ،ایک کھلاڑی صرف رنز بناکر کنگ نہیں بن سکتا، آپ بابر کو کوئی اور اچھا ٹائٹل دے دیں۔

کرشنا ٹھاکر اخلاقی مقام پر فائز ہوتے ہوئے اپنے بھارتی صارفین کو فرماتے ہیں کہ بابراعظم کوٹرول کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہمیں پتا ہے دنیا کا بہترین کھلاڑی کون ہے، رینکنگ تو ہر ہفتے بدل جاتی ہے، کوہلی تو ہمیشہ کیلئے لیجنڈ بن گیا ہے۔ایک اور بھارتی صارف نے کہا کہ

پاکستانیوں کو اس بات پر اتنا جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بابراعظم ابھی ویرات کوہلی کی طرح میچ ونر نہیں بنا ہے، تو پرسکون رہیں کیونکہ ابھی بابر کو بہت طویل سفر طے کرنا ہے، اسے ابھی سے کنگ کہہ کر اس پر اتنا دبا نہ ڈالیں ورنہ وہ 50 گیندوں پر 50 رنز والا کھلاڑی بن

جائے گا۔ایک صاحب الگ ہی دلیل لے آئے اور کہنے لگے کہ پہلی پوزیشن پر آنا بڑی بات نہیں ہے اس پر برقرار رہنا بڑی بات ہے، ویرات کوہلی نے اے بی ڈی ولیئرز سے جب پہلی پوزیشن چھینی تو انہیں اس پوزیشن پر 1480 دن ہوگئے تھے، ویرات اس پوزیشن پر 1493 دن تک براجمان رہے،

یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔مون سون نے کہا کہ بابرایک اچھا کھلاڑی ہے اور وہ دنیا کے ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں رہنے کے قابل ہے مگر فٹنس، بیٹنگ سکلز، باڈی لینگوئج، اگریشن، ایٹیڈیوڈ میں اس کا موازنہ ویرات کوہلی سے نہیں ہوسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…