ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

صحت کارڈ کی طرز پرراشن کارڈمتعارف کرنیکا فیصلہ

datetime 15  اپریل‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی طرز پر راشن کارڈمتعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ غریب اور مستحق گھرانوں کیلئے راشن کارڈکا اجرایقینی بنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں راشن کارڈ پر اشیائے

خورونوش مفت دی جائے گی جبکہ پہلے مرحلے میں 4 اضلاع کے غریب و مستحق گھرانوں کو راشن کارڈ دیا جائے گا۔
دوسری جانب رمضان المبارک میں بازار، مارکیٹ اور شاپنگ مال شام 6 بجے بند ہونگے،محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے خوردونوش، میڈیکل سٹورز اور پیٹرول پمپ کھلے رہینگے، صوبہ بھر میںتمام بازار، مارکیٹ اور دیگر کاروبار ہفتہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا، مساجد میں نماز تراویح کھلے مقامات پرادا کی جائیں، ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، ریسٹورنٹ افطاری سے رات 12 بجے تک آوٹ ڈور، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کے لئے کھلے رہیں گے، سنیمائوں، مزاروں اور پبلک پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے، صرف واکنگ ٹریکس کھلے رہیں گے، تمام نجی اور سرکاری دفاترمیں 50فیصد حاضری ہوگی، اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کیساتھ چلے گی، بین الاصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہے گی، ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…