بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

datetime 14  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، عدالت نے عبوری ضمانت میں 27اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کورونا رپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے ریاست مخالف بیان بازی کیس میں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی سماعت کی ۔

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق جاوید لطیف کے وکیل نے ان کی کورونا رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ رپورٹ مثبت آئی، جس کے بعد جاوید لطیف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ، عدالت پیش نہیں ہوسکتے، جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ درست نہیں لگ رہی اگر غلط ہوٸی تو سزا بھی ہو سکتی ہے جس پر جاوید لطیف کے وکیل نے کہا کہ اسکی تصدیق کروا لی جاٸے ، غلط بیانی کرکےمقدمہ درج نہیں کروانا۔عدالت نے جاویدلطیف کی عبوری ضمانت میں27اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کورونارپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا۔لاہور:عدالت کادوسری کورونارپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ، وکیل مدعی نے کہا لاہورکی لیب ہےاس کی تصدیق آج ہی کروا لی جائے، عدالت کا کہنا تھا کہ رپورٹ کی تصدیق کےساتھ جاویدلطیف کےقرنطینہ ہونے کی معلومات بھی حاصل کرنی ہیں۔خیال رہے جاوید لطیف کیخلاف ٹاؤن شپ پولیس نے مقدمہ درج رکھا ہے ، جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پولیس نے قانون کے برعکس مقدمہ درج کیا ضمانت منظورکرکےگرفتاری روکی جائے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…