بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اللہ تیرا شکر!سندھ میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم گیا دوسرا دن سکون سے گزرگیا، سندھ وزیراعلی کا زبردست اعلان 

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 366 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 583 افراد صحتیاب ہوئے اور کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ منگل کے دن وزیراعلیٰ ہائوس سے عالمی وباکوویڈ19 سے متعلق جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10176 نمونوں کی جانچ کی گئی

جس کے نتیجے میں 366 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص  کی شرح کا 3.6 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مریض اس وبا کا شکار نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 4530 ہے جوکہ اموات کی شرح کا  1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 3415608 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 269839 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 583 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 258533 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.8  فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 6776 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6439 اپنے گھروں میں قرنطینہ ہیں،12 آئسولیشن سینٹرز  میں ہیں اور 325 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 298 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 39 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 366 نئے کیسز میں سے 206 کا تعلق شہر کراچی سے ہے، جبکہ  ضلع وار اعداد و شمار اس طرح ہیں ضلع شرقی  99،ضلع جنوبی  42، حیدرآباد میں 33، ٹنڈو محمد خان میں 26 ، ضلع وسطی  25 ، کورنگی ، ملیر اور میرپورخاص میں 15-15،  دادو اور نوابشاہ میں 13-13، بدین میں11 غربی کراچی میں 10،  نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں 9-9، عمرکوٹ میں 8 ، سجاول میں 4، جیکب آباد اور  گھوٹکی میں 2، خیرپور اور شکارپور میں ایک ایک  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی عوام پر زور دیا کہ احتیاطی تدابیر اور کوویڈ19 سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…