اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کا سیکیورٹی پروگرام جاری کر دیا جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مساجد، امام بارگاہوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ،ضلع بھر کی 998 مساجد 32 امام بارگاہوں پر 3000 سے
زائد افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،تمام تر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز خود کریں گے ،اسلام آباد پولیس کی مساجد اور امام بارگاہوں کے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز بھی معاونت کریں گے، تمام زونل افسران مساجد ڈیوٹی کیدوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق ڈیوٹی پر مامور عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کویقینی بنائے،