ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں ناجائز منافع خور وں اور ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ، وزیراعظم عمران خان نے حکم جاری کر دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وزیر اعظم  عمران خان نے کہا  ہے کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کو جاری رکھا جائے،  رمضان بازاروں میں کرونا وبائ�  سے متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رمضان المبارک کے پیش نظر اشیائ�  ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے

حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزرائ�  محمد حماد اظہر، سید فخر امام، عمر ایوب خان، معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز، چیئرمین ایف بی آر، چیف کمشنر اسلام آباد اور مینیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹوری کارپوریشن شریک۔ ویڈیو لنک سے صوبائی چیف سیکریٹری صاحبان شریک ہوئے ۔ مینیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹوری کارپوریشن نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے ، چینی 68روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کے اس وقت یوٹیلٹی اسٹورز سے یومیہ 2600 ٹن آٹا ، 2000 ٹن چینی اور 1200 ٹن گھی فروخت ہو رہا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد نے آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں متعد دمقامات پر سستے بازار قائم کیے گئے ہیں جن میں اشیائ�  ضروریہ کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کرونا وبا ئ�  کے پیش نظر موبائل وین کے ذریعے بھی اشیائ�  ضروریہ دستیاب ہوں گی۔چیف سیکریٹریز پنجاب اور خیبر پختونخوا نے آگاہ کیا کہ چینی اور آٹے کی وافر مقدار میں دستیابی اور مقرر شدہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایا کہ سحری اور افطار کے اوقات میں کوئی غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ رمضان المبارک میں اشیائ�  ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ غریب طبقے کو کسی مشکل کا سامنا نا ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کو جاری رکھا جائے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کہ رمضان بازاروں میں کرونا وبائ�  سے متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…