جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

رمضان المبارک کا آغاز ، آندھی طوفان کیساتھ تیز بارشوں کا الرٹ جاری

datetime 13  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) اندرون سندھ میں آندھی اور تیز بارشوں کا امکان ہے جس کا الرٹ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اندرون سندھ میں آندھی، تیز بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ نے بارشوں سے متعلق ڈپٹی کمشنرز لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر کو مراسلہ جاری کردیا

۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد میں بدھ سے ہفتے تک تیز بارش کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ تمام ضروری اقدامات مکمل کرے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی جانی و مالی املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم ہی رہے گا۔ جبکہ شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔تاہم خیبر پختو نخوا:میرکھانی 03،دیر 02،دروش اور چترال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: پڈعیدن ،موہنجوداڑو 44، مٹھی ،شہید بینظیرآباد ،روہری43 ،دادو، لاڑکانہ، سکرنڈ اور سکھر میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…