اسلام آباد(آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے حامی ارکان نے وزیراعظم عمران خان کینام خط لکھ کرکیس کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانیکا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جہانگیرترین کے حامی اراکین اسمبلی نیوزیراعظم کے
نا م خط میں لکھا ہے کہ جہانگیرترین کے نام اور ساکھ کو متاثرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اراکین کا کہنا ہے کہ مخالفین ایک منصوبے کے تحت جہانگیرترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ جہانگیرترین کے مخالفین وزیراعظم کوگمراہ کر رہے ہیں، وہ کسی تحقیقا ت کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق خط پر ایم این ایز راجا ریاض، خواجہ شیراز، سمیع الحسن، ریاض مزاری، مبین عالم اعوان اور جاوید وڑائچ سمیت 19 اراکین صوبائی اسمبلی کے بھی دستخط ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور ایم پی اے جہانگیر ترین کے کیمپ میں چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے کیمپ میں ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کی شمولیت ہو گئی ہے۔بھکر سے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ساتھ بھکر کے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہی