بدھ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2024 

حکومت کا رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ’’توبہ و استغفارکے ذریعے کرونا سے نجات‘‘کے طور پر گزارنے کا اعلان

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کرونا وبا کی تیسری جان لیوا لہر کے تناظر میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف الرحمن علوی کی ہدایت پر رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ’’توبہ و استغفار کے ذریعے کرونا سے نجات‘‘کے طور پر گذارنے کا اعلان کر دیا گیا ۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے نوٹیفیکیشن کے ذریعے تمام متعلقہ اداروں، مساجد کے خطبائ، امام حضرات اور عوام کو کرونا سے

نجات کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خصوصی توبہ و استغفار کے اہتمام کی اپیل کر دی۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت حکومت خود چلانا چاہتی ہے تو ہمیں اعتراض نہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ہم پابند تھے ،اور ہیں جبکہ ای ڈی این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام نے کہا ہے کہ کین سائینو بائیو کی خام ویکسین اپریل میں پہنچ جائے گی، این آئی ایچ نے تمام طبی آلات اور کیمیکل خرید لیے ہیں ، ہماری ٹیم ویکسین کے لیے تیار ہے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا خالد مگسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈی کی قومی ادارہ صحت میجر جنر ل عامر اکرام نے بتایاکہ کورونا ویکسین کی ڈوز جلد این آئی ایچ میں بننا شروع ہو جائیگی ،سنگل ڈوز کورونا ویکیسن کین سائینس بائیو کی ڈوز بنائی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ این آئی ایچ کے قانون میں ترمیم بھی کی جا رہی ہے ، نئے قانون کے تحت 7 ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایک چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہو گا ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ قومی ادارہ صحت میں شامل ہونے والے اداروں کے ملازمین تین ماہ کے اندرگولڈن ہینڈ شیک لے سکیں گے ۔ کمیٹی ممبران نے کہاکہ این آئی ایچ میں ویکیسن بنے جا رہی ہے بہت خوشی کی بات ہے ، کمیٹی ممبران نے ویکسین بننے پر این آئی ایچ کو مبارک باد دی ۔ای ڈی این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام نے میڈیا کو بتایاکہ کین سائینو بائیو کی ٹرائل میں پاکستان نے حصہ لیا ،یہ پہلی ویکیسن تھی جس کی ٹرائل میں حصہ لیا تھا ۔میجر جنرل عامر اکرام نے کہاکہ

پاکستان نے چین سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کی بات کی تھی ،کین سائینو بائیو کی خام ویکسین اپریل میں پہنچ جائے گی، امید ہے اپریل کے آخر تک ویکسین کے حوالے سے کچھ اقدام کر سکیں گے ،ویکسین بنانے کے لیے این آئی ایچ نے تمام طبی آلات اور کیمیکل خرید لیے ہیں ، ہماری ٹیم ویکسین کے لیے تیار ہے ۔،میجر جنرل عامر اکرام نے کہاکہ چینی ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے ،چینی ماہرین کی

ٹیم این آئی ایچ میں ہماری جانچ کر رہی ہے ۔ اجلا س کے دور ان پی ایم سی کے باہر دھرنا دیئے طلباء اور 265 اسکالرشپ والی سیٹس کے معاملے پر پی ایم سی حکام نے بتایاکہ265 بچوں کی فہرست دیر سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بھیجی ہے،75 بچے ایسے بھی ہیں جنہوں نے ایم ڈی کیٹ فیل ہوا ہے۔ پی ایم سی حکام نے بتایاکہ چیئرمین کمیٹی نے پی ایم سی کونسل کو معاملہ کے جلد حل کی سفارش کر دی۔حکام ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہاکہ ہم لسٹ پی ایم سی کو بھیج چکے ہیں، 75 اعتراضات والی

فہرست دوبارہ بھیج دیں گے۔ ڈاکٹر اسفند چیئرمین گریڈ ہیلتھ الائنس نے کہاکہ ہسپتالوں میں ایم آئی ٹی کا آرڈینس کے ہم خلاف تھے ۔ ڈاکٹر اسفند نے کہاکہ دس ہزار روزانہ مریض کو دیکھتے ہیں،ہم اتنے ایماندار ہیں کہ دو بجے سے پہلے مفت میں چیک کریں ہر کسی کی کوشیش ہو گی کہ وہ شام میں دو ہزار لے کر لوگوں کو چیک کریں گے ،۔ حکام وزارت صحت نے کہاکہ پمز کی نجکاری نہیں کی جا رہی ،

ڈاکٹر ویسے بھی باہر جا کر پریکٹس کر رہے ہیں ،پمز میں شام کو کر لیں گے ،اس وقت یہ ماڈل ملٹری ہسپتالوں میں چل رہا ہے ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ آپ ڈاکٹروں پر پریشرز ڈال رہے ہیں ،جب ان کی فیس کم ہو گی تو علاج بھی صیح نہیں کریں گے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ کراچی کے تین ہسپتالوں کا معاملہ حل کرنے کی وزیراعظم نے ہدایت کر دی ہے ،

توزیراعظم نے ہدایت کی ہے ،،سی ایم سندھ سے مل کر حل معاملہ حل کر لیں ،وزیراعظم نے کہا ہے جیسے وہ چاہتے ہیں ، معاملے کو دیکھ لیں ،ہسپتالوں کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کی شاید وزیراعظم سے بات ہوئی ہے ،اگر سندھ حکومت حکومت خود چلانا چاہتی ہے تو ہمیں اعتراض نہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ہم پابند تھے ،اور ہیں ،اب مل کر قانون کے تحت حل نکالنے کی کوشیش کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم اداروں میں مزید بہتری لانا چاہتے ہیں۔



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…