ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن نے خودمبینہ طور پر میاں نوازشریف اور لوٹی ہوئی دولت کو ہی ’’مائی باپ‘‘ کا درجہ دے چکے، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/کراچی(این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتازپارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا یہ کہنا کہ ’’ان کو توقع نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی والے ’’باپ‘‘کو اپنا ’’باپ‘‘ بنائیں گے اس سے بڑی گالی پیپلزپارٹی کو نہیں دی جاسکتی۔ وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے

سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خودمبینہ طور پر میاں نوازشریف اوراس کی ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو ہی ’’مائی باپ‘‘ کا درجہ دے چکے ہیں جبکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پیپلزپارٹی اور اے این پی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی سازش کی گئی تاکہ ان کے علاوہ باقی پارٹیوں کا مستقبل قریب میں انتخابی اتحاد بنایا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ استعفوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے واضح موقف کے علم کے باوجود مارچ کی 26تاریخ کو ’’طے شدہ مارچ ‘‘کو 16مارچ کو ہی استعفوں سے نتھی کیا گیا تاکہ ’’لانگ مارچ‘‘ کے التوا کو پیپلز پارٹی کے خلاف استعمال کیا جاسکے لیکن شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس نے سارا منصوبہ خاک میں ملادیا، ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سرتھوپنے کی سازش نہ صرف ناکام رہی بلکہ خود ان کے اپنے گلے پڑ گئی، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو شریف خاندان کی جاگیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اوردیگر جماعتوں کو شریف خاندان کی چوری کا وکیل صفائی بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے لیکن پیپلز پارٹی اور اے این پی ان تمام سازشوں کو بھانپ گئی اور ان کے تمام سازشوںاور منصوبہ کو مٹی میں ملا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…