بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا

datetime 13  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا کام سنبھالنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے فواد چوہدری موجودہ حکومت کے پہلے وزیراطلاعات تھے لیکن پھر انہیں عہدے سے ہٹاکر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا تھا

۔بعد ازاں ان سے بھی یہ عہدہ واپس لے کر سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات تعینات کردیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر فواد چوہدری کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ ۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مشاورت مکمل کر لی تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بعض وزرا فارغ ہونگے اور کچھ نئے چہرے شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسروبختیار اپنے موجودہ عہدے پر نہیں رہیں گے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت پیٹرولیم اور ایوی ایشن کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔شہر یارآفریدی سے کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ فخرامام کو دوبارہ چیئرمین کشمیر کمیٹی کا قلمدان سونپا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات ونشریات کو دوالگ حصوں میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات میں وزیر مملکت اور نشریات میں معاون خصوصی لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عمرایوب سے توانائی اور پیٹرولیم کی وزارت واپس لیے جانے کا امکان ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…