اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام 27 نکاتی ایجنڈا کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے
پیدا صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کو کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور ملک میں کوویڈ ویکسینیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔قبل ازیںوزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔