اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حیدرآباد ، کراچی اور اسلام آباد میں چاندنظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں ۔ دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے
کہ مملکت میں منگل 13 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ نے شہریوں سےچاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلی رمضان المبارک 13 اپریل بروز منگل کو ہوگی۔عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق اتوار 11 اپریل کو سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ سعودی عرب کےسپریم کورٹ نے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر شہادت دیں۔سعودی حکام نے سخت ترین ایس او پیز کے تحت رواں سال رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔مسجد الحرام کے مشرقی حصے سمیت 5 جگہوں کو نماز کیلئے مختص کیا گیا ہے۔